حیدرآباد۔31اگسٹ(اعتماد نیوز) آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سردار
ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر ایکتا دواس کی دوڑ کا افتتاح
کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سردار پٹیل کی مجسمہ پر خراج پیش کیا۔ انہوں نے
کہا
کہ ملک بھر کے 562 علاقوں کو انڈین یونین میں ضم کرنے کا اعزاز شرف
سردار پٹیل کو ہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کی وجہ سے ہی
حیدرآباد کو ہندوستان کا حصہ بنایا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ارکان
اسمبلی بھی انکے ساتھ موجود تھے۔